عمران شفیع قتل کیس، گرفتارملزمان کا 12 فروری تک جسمانی ریمانڈ منظور

8 Feb, 2018 | 06:21 PM

رانا جبران
Read more!

شاہین عتیق: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ایم پی اے سیف الملوک کے بھتیجے عمران شفیع قتل کیس میں گرفتار2ملزمان شفیع محمد مقرب کا11روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ جبکہ تیسرے ملزم محمد اسلم کے ریمانڈ میں مزید 4روز کی توسیع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ جوہرٹاون پولیس نے عمران شفیع قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان شفیع محمد اور مقرب عباس کو ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کو کل گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان عمران شفیع کے قتل کیس میں مطلوب تھے، لہذا دونوں کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔

 عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد دونوں کا11روز کا جسمانی ریمانڈ پولیس کو دے دیا، جبکہ پولیس نے پہلے سے گرفتار محمد اسلم عرف اچھا کا ریمانڈختم ہونے پر مزید4 روزکا ریمانڈ حاصل کرلیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا پولی ٹیسٹ کرانا ہے، اس کا ریمانڈ دیا جائے۔ تھانہ جوہرٹاون پولیس نےعمران شفیع کے قتل کیس میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں