سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافی حسن نثار کے گھر آمد

8 Feb, 2018 | 05:43 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافی حسن نثار کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ عمران خان گارڈن ٹاؤن میں اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی کے گھر بھی گئے۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں سینئر صحافی حسن نثار کے گھر گئے۔ جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، پارٹی رہنما اسد عمر، علیم خان اور فواد چودھری بھی انکےہمراہ تھے۔

علاوہ ازیں عمران خان گارڈن ٹاؤن میں اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی کے گھر بھی گئے۔ جہاں انہوں نے ان کی ساس کی وفات پر تعزیت بھی کی۔

مزیدخبریں