ورلڈ بنک کی ٹیم کا لاہور چیمبر کا دورہ،اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

8 Feb, 2018 | 03:31 PM

Read more!

(شہزاد خان) ورلڈ بنک کی ٹیم نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا ، نائب صدر ذیشان خلیل اورمختلف سیکٹرز کے صنعتکاروں سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اقتصادی اورمعاشی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والی اہم میٹنگ میں مختلف سیکٹرز کے صنعتکاروں شیخ ادیب اقبال شیخ،سابق سینئر نائب صدر آفتاب وہرا سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں ، لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان کی “ایز آف ڈوئنگ “بزنس رینکنگ ایک سو سینتالیس نمبر ہے جسے مزید بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کی مشاورت سے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ذیشان خلیل نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،اجلاس میں موجود کاروباری شخصیات نے کہا کہ کسٹم اور ٹرانسپورٹیشن سے متعلقہ مسائل درپیش ہیں۔

ورلڈ بنک ٹیم کے ممبران نے کہا کہ وہ پاکستان میں بزنس رینکنگ بہتر بنانے میں مدد کریں گے ورلڈ بنک ساؤتھ ایشیا اورافریقہ سمیت دیگر خطوں میں تجارت کی بہتری کے لیے کام کررہا ہے ۔

مزیدخبریں