سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری

8 Feb, 2018 | 01:45 PM

سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری
سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری
سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری
سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری

 (عمراسلم) سٹی نیوزنیٹ ورک اورٹریفک پولیس کےاشتراک سےآگاہی مہم ، شملہ پہاڑی اور اچھرہ میں آگاہی کیمپ لگ گئے،ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ کچھ ذمہ داریاں ہمیں بحیثیت شہری خوداداکرنا ہوتی ہیں، ٹریفک قوانین پرعملدرآمدبھی انہیں میں سےایک ہے۔

اپوزیشن سےتعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی نےٹریفک قوانین پرعملدرآمدکرانےکےحوالےسےآگاہی مہم کوسراہتےہوئےکہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سےقیمتی انسانی جان بھی جاسکتی ہے لہذا اس عمل سے اجتناب کرناچاہیے, حکومتی ارکان اسمبلی کاکہناہےکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال حادثات کی ایک وجہ ہے۔

ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین پرعملدراآمدکرناچاہیے کیوں کہ یہ قوانین شہریوں کی ہی حفاظت کیلئے بنائے گئے ہیں۔

ارکان اسمبلی خواہ ان کا تعلق حکومت سےہویااپوزیشن سےانہوں نےسٹی نیوزنیٹ ورک کی کاوش کوسراہتےہوئےکہاہے کہ گاڑی چلاتےوقت موبائل فون کااستعمال جان لیواثابت ہوسکتاہے۔

مزیدخبریں