صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا جناح ہسپتال کا دورہ

8 Feb, 2018 | 01:36 PM

Read more!

(زاہد چوہدری) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا جناح ہسپتال کا دورہ، خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کے نظام کا مشاہدہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے اچانک آج جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرشعیب ثقلین سمیت انتظامی ڈاکٹر بھی ہمراہ تھے۔

  خواجہ عمران نذیر نے ادویات کی فراہمی کے نظام اور آن لائن فارمیسی سسٹم کا مشاہدہ بھی کیا،اس خوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

صوبائی وزیرنےایمرجنسی سمیت مختلف وارڈزکادورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی۔

مزیدخبریں