(عثمان خان) نان فارمل ٹیچرز کا محکمہ لٹریسی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ، مظاہرے میں پنجاب بھرسےنان فارمل ٹیچرزکی بھرپورشرکت، مظاہرین کا کہنا ہے کہ نان فارمل ٹیچرزکی تنخواہیں 5ہزارسےبڑھا کرکم ازکم 15ہزارکی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق نان فارمل ٹیچرز کی جانب سے محکمہ لٹریسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے نان فارمل ٹیچرز لاہور پہنچ چکے ہیں، جبکہ چیئرنگ کراس فیصل چوک پر احتجاجی دھرنا دیدیا ہے۔
ایک طرف پنجاب اسمبلی کا آج اجلاس ہے جبکہ دوسری طرف مظاہرہ جاری ہے، نان فارمل ٹیچرز کا کہنا ہے کہ محکمہ لٹریسی ہمیں پانچ ہزار فی ٹیچر ادا کرتی ہے جبکہ ایک مزدور کی تنخواء 15ہزار روپے ہے، ہمیں 15 سال ہو گئے ہیں نوکری کرتے ہماری تنخواء بھی بڑھائی جائے اور ساتھ مستقل بھی کیا جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کر لیئے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔