نابینا افراد نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا

8 Feb, 2018 | 12:34 AM

عطاءسبحانی
Read more!

ندیم خالد:نابینا افراد نے جمعرات کو پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس کے بعد کچھ نابینا افراد نے چیئرنگ کراس پر مظاہرہ شروع کر دیا۔مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مال روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

چیئرنگ کراس پرمظاہرین کی تعداد بہت کم تھی، سی ٹی او رائے اعجاز نے مذاکرات کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ایس پی سول لائن رضا کاظمی نے نابینا افراد کو اپنے دفتر بلا کر منا لیا، جس کے بعد مظاہرین راضی ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ دھرنا دے سکتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ اس نے جو وعدے دسمبر میں کیے تھے وہ پورے کریں۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مال روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تو شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

مزیدخبریں