ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمرانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں؟

حکمرانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں؟

پشاور میں اسرائیل مخالف کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا اور مغربی دنیا انسانیت کے قاتل ہیں، ہم نے اس خطے میں انسانیت کو شعور دیا ہے، فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم اول میں مغربی دنیا نے کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا۔ افغانستان اور عرب دنیا کے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، حکمرانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں؟

 مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر گفتگو کرنے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر اتحاد المدارس کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں کی رضامندی سے بل پاس ہوا، تحریک انصاف کو بھی بل پر اعتراض نہیں تھا لیکن ایوان صدر سے بل پر دستخط نہیں کیے جارہے، بل پر دستخط نہ کرنا بدنیتی یا دھوکے بازی ہے یا نہیں؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے تحفظ اور استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان اگر ریاست ہے تو عوام کی بنیاد پر ہے، پارلیمنٹ میں ہم چھوٹی سی پارلیمانی قوت ہیں، ہماری پارلیمانی قوت کو چھوٹا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 26ویں آئینی ترمیم ہم سے چپھائی گئی، دینی مدارس کے بل کا ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا، بل اسمبلی میں آیا تو کچھ قوتوں نے اسے رکوا دیا،  یہ سمجھتے ہوں گے کہ مولوی تھک جائیں گے ۔ 17 تاریخ کو اگر اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کر لیا تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔