ویب ڈیسک : بالی وڈ فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپورنے خود کو ایک ایسا ہیرا قرار دے دیا جو مسلسل چمکتا اور بہتر ہوتا جا رہا ہے۔
سونم کپور نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ وہ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے بھی مقبول ہیں ۔سوشل میڈیا پر وہ اپنی تصاویر لگا کر متحرک رہتی ہیں اور داد سمیٹی رہتی ہیں حال ہی میں سونم کپور نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کے ہمراہ ساحل کنارے غروب آفتاب کا مزہ لیتے دیکھا گیا۔
ان نایاب جھلکیوں کیساتھ کیپشن میں سونم کپور نے ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے خود کو ایک ایسے ہیرے سے تشبہہ دی جو مسلسل نکھرتا جارہا ہے۔
اداکارہ کے اپنے منفرد کیپشن کا آغاز کرتے ہوئے لکھا کہ،’ایک دوست نے حال ہی میں مجھ سے پوچھا، اگر مجھے اپنے سب سے بڑے خوابوں میں سے کسی ایک شخص سے ملنا ہو تو وہ کون ہوگا؟ ‘’اس سوال کا جواب اتنا واضح تھا کیونکہ وہ شخص کوئی اور نہیں صرف میں ہوں۔ میری سب سے بہترین شکل—ایک کھردرا ہیرا جسے تجربات اور زندگی مسلسل پالش اور بہتر بناتے ہیں۔‘سونم نے آنند آہوجا کوٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’جو کچھ بھی میں نے کبھی چاہا ہے، جو کچھ بھی میں نے خواب دیکھا ہے، وہ سب پہلے ہی یہاں ہے۔ یہ تصویر سب کچھ کہہ دیتی ہے۔ یہ کسی اور بننے کے بارے میں نہیں ہے—بلکہ اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنانے کے بارے میں ہے اور اس سفر پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہے کہ وہ مجھے مزید بہتر بناتا جائے گا۔‘