ویب ڈیسک: کروڑوں روپے معاوضہ لینے والے امیتابھ بچن نے ایک ایسی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جہاں انہوں نے کیرئیر کے عروج میں محض 1 روپیہ معاوضہ لیا، آخر کیوں امیتابھ بچن نے یش چوپڑا سے فلم کا علامتی معاوضہ لیا
امیتابھ بچن نے یش چوپڑا کےساتھ کئی کامیاب فلمیں کیں،فلمساز نکھیل ایڈوانی جو اپنے کیریئر کے آغاز میں یش راج فلمز میں کام کرتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت ایک وقت میں ایک خاندان جیسی ہوا کرتی تھی، موجودہ دور میں حالات کی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یش چوپڑا اور امیتابھ بچن کے درمیان ایک واقعہ یاد کیا۔اور بتایا کہ مشہور فلمساز یش چوپڑا اور امیتابھ بچن نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور کبھی بھی اپنی ذاتی تعلقات کو نظرانداز نہیں کیا۔
نکھیل ایڈوانی کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا نے امیتابھ بچن کی فلمی زندگی کے اہم موڑ پر فلم ’دیوار‘ بنائی اور بعد میں ان کے کیریئر کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد کی جب امیتابھ بچن کو مشکلات کا سامنا تھا۔ نکھل ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ جب یش چوپڑا نے فلم ’سلسلہ‘ بناتے وقت امیتابھ بچن سے پوچھا کہ آپ کتنا معاوضہ چاہتے ہیں تو امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے ایک گھر خریدنا ہے، اس لیے اس بار مجھے ایک معقول رقم مانگنی پڑے گی۔تو یش چوپڑا نے ہامی بھر لی ۔ لیکن جب فلم ’محبتیں‘ کے دوران یش چوپڑا نے امیتابھ بچن سے یہی سوال کیا تو امیتابھ بچن نے کہا 'آپ نے مجھے پہلے جو دیا وہ کافی تھا، اس بار میں یہ فلم ایک روپیہ کے عوض کروں گا اور انہوں نے واقعی یہ فلم ایک روپیہ میں کی۔
نکھیل ن کا کہنا تھا کہ پہلے فلمیں تعلقات کی بنیاد پر بنتی تھیں، آج کل وہ حساب کتاب کے بعد بنتی ہیں، پہلے یہ سب ایک خاندان کی طرح ہوتا تھا، پام آنٹی (پامیلا چوپڑا) ہمارے لیے کھانے بناتی تھیں، وہ پوچھتی تھیں کہ کسی کو کھانے سے کوئی الرجی تو نہیں۔ وہ خاص طور پر مینیو تیار کرتی تھیں،’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ‘محبتیں‘ اسی طرح بنائی گئی تھیں۔