ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ حرا عمر نے کہا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا پلان نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں لیکن شادی کے پرپوزل آتے رہتے ہیں
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی، اچھی نیچر کا ہونا چاہیے، مالی حالت تھوڑے اچھے ہونے چاہئیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انسٹاگرام پر شادی کے پروپوزل آتے ہیں اور کچھ والدین کے پاس بھی آتے ہیں۔
حرا عمر نے بتایا کہ ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں، حرا عمر نے ایک واقعہ بھی بتایا ،ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے ٹرپ کے دوران ایک مداح سے 20 سیکنڈ کے لیے ملی اس نے تھوڑی سی بات کی جب پاکستان آئی تو اس سے پہلے ہی انسٹاگرام پر شادی کا پروپوزل آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس رشتے سے متعلق گھر والوں کو بتا دیا تھا، اس کے بعد اس نے میری بہن، بھائی، والدہ کو میسج کیا جب کہیں سے جواب نہیں ملا تو میرے دوستوں کو بھی پیغام پہنچایا۔ بعد میں اس کی اور گھر والوں کی والدہ سے بات ہوئی لیکن شادی کا ارادہ نہیں ہے تو کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکی۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر کے شروع میں خیال آیا تھا کہ جعلی فالوورز خرید لوں لیکن میری بہن نے منع کیا اور کہا کہ جب مشہور ہوجاؤں گی تو سب ویسے ہی جان جائیں گے اس لیے اس کی ضرورت نہیں ہے۔