ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برف باری؛ مانسہرہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی

برف باری؛ مانسہرہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے مانسہرہ سمیت بیشتر پہاڑی مقامات پر برفباری، اور میدانی علاقوں میں کُہرا پڑنے کی پیشگوئی کردی ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد ی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ 

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کےمتعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرا پڑنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھندچھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔