ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کی سابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور آج اپنی 80ویں سالگرہ منا رہی ہیں

 بالی وڈ کی سابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور آج اپنی 80ویں سالگرہ منا رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ کی سابق اداکارہ اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور پٹودی کی سالگرہ کے موقع پر خاندان کے سبھی اراکین نے اکٹھا ہو کر جشن منایا۔8 دسمبر 1944 کو معروف بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کے خاندان میں پیدا ہونے والی شرمیلا ٹیگور آج اپنی 80ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

شرمیلا  ٹیگور نے محض 14 برس کی عمر میں ایک بنگالی فلم سے اپنے ایکٹنگ کریئر کا آغاز کیا تھا مگرنہیں اصل شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے 1964 میں ہندی فلموں میں قدم رکھا۔کئی دہائیوں تک فلمی دنیا میں چھائے رہنے والی  شرمیلا ٹیگور نے  110 سے زائد فلموں میں کام کیا اور بالی وڈ کے کئی سپراسٹارز کے مدِ مقابل اداکاری کے جوہر دکھا ئے جن میں راجیش کھنہ، دھرمیندر، ششی کپور، امیتابھ بچن، دلیپ کمار اور دیو آنند شامل ہیں۔

اداکاری میں اپنے فن کو منوانے والی  شرمیلا کو نیشنل فلم ایوارڈز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے علاوہ حکومت ہند کی جانب سے سب سے معتبر اعزاز پدما بھوشن سے بھی نوازا جاچکا ہے۔اداکارہ نے 1968 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھوپال کے پٹودی نواب منصور علی خان سے شادی کی جس کے لیے انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام بیگم عائشہ سلطانہ رکھا۔جوڑے کے 3 بچے ہیں جن میں سب سے بڑے سیف علی خان، صبا علی خان اور سوہا علی خان شامل ہیں۔

آج سالگرہ کے موقع پر ان کے اہلِ خانہ نے اکٹھا ہو کر جشن منایا اور ان کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

معروف بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کر کے اپنی ساس کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔کرینہ نے شرمیلا ٹیگور کی 2 تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ خود بھی موجود تھیں جبکہ دوسری میں شرمیلا کالا چشمہ لگائے اکیلے بیٹھی نظر آئیں۔

کیپشن میں کرینہ نے اپنی ساس کی دلچسپ انداز میں تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'کون اب تک کا سب سے cool گینگسٹر ہے؟ کیا مجھے کہنے کی ضرورت ہے؟ میری ساس کو سالگرہ مبارک جو سب سے بہترین ہیں'۔

کرینہ کے علاوہ ان کی سوتیلی بیٹی نے بھی نہ صرف دادی کو سالگرہ مبارکباد دی بلکہ اس موقع پر سیلبریشن کی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔دادی کی زندگی کے اس خاص دن کی پوسٹ کے کیپشن میں سارہ علی خان نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک دادی خان، ہمارے خاندان کی آن اور شان'۔