ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال منصوبےسے 58 لاکھ افراد  استفادہ کر چکے  ہیں ،خواجہ عمران نذیر

کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال منصوبےسے 58 لاکھ افراد  استفادہ کر چکے  ہیں ،خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیرکی زیرصدارت ہیلتھ انیشیٹوزپر اجلاس ہوا۔کم کارکردگی دکھانیوالےضلعی سی ای اوزہیلتھ اورڈیٹاکی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال منصوبوں کے تحت اب تک 58 لاکھ افراد طبی سہولیات سے استفادہ کر چکے  ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے پنجاب ہیلتھ انیشیٹیوز پر اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ کےشروع کردہ صحت عامہ کےمنصوبےتیزی سےتکمیل کی گامزن ہیں۔چائلڈایمرجنسی سہولت جلدضلعی ہسپتالوں میں شروع کرینگے۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ 2500بنیادی مراکزصحت، 300 سےزائددیہی مراکزصحت کی ریویمپنگ کاکام جاری ہے۔اجلاس میں کم کارکردگی دکھانے والے ضلعی سی ای اوز ہیلتھ، ایم ایس حضرات کی کارکردگی اور ہسپتالوں کے ڈیٹا کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔