’میرے پاس تم ہو ‘ کا ہیرو ’دانش ‘ کس کے کہنے پر مرا؟؟ہمایوں سعید کا انکشاف

8 Dec, 2024 | 05:15 PM

 ویب ڈیسک : سینئر اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہی اپنے کردار دانش کو ماردینے  کے لیے لکھاری اور ہدایت کار کو کہا تھا .

 "میرے پاس تم ہو" کا آغاز 2019 ء کے وسط کے بعد ہوا تھاجس کی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو سینماؤں میں دکھائی گئی تھی، ڈرامے میں مرکزی کردار دانش دل کا دورہ پڑنے کے بعد چل بسے تھے، یہ کردار ہمایوں سعید نے ادا کیا تھا،اس میں مہوش کا کردار عائزہ خان اور شہوار کا کردار عدنان صدیقی نے نبھایاتھا۔

مزیدخبریں