عابد چوہدری : پولیس رسپانس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ پولیس کوفراڈو اقدام قتل کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو نے آزادی فلائی اوور سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا،ملزم کاکریمنل ریکارڈچیک کیاتواےکیٹگری کانکلا،
ملزم اقدام قتل سمیت 8مقدمات میں شیخوپورہ پولیس کو مطلوب ہے،ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا، پولیس نے ملزم کوحراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔