عابد چودھری: شمالی چھاؤنی میں12سالہ گھریلوملازم پرمبینہ بہیمانہ تشددکاواقعہ، تشدد کے بعد حالت بگڑنے پر ملازم علی سرور کو گھر سے دور چھوڑ دیاگیا۔
مقامی افراد نے تشدد زدہ ملازم کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پٹرولنگ پولیس نے متاثرہ ملازم کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا تھاکہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی نوعیت کا اندازہ ہوگا۔
جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے تھانیدار عزیزاللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔