عابد چودھری:وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی۔
رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 62268 ملزمان گرفتار، 54811 مقدمات درج کئے، ملزمان سے 34995 کلوگرام چرس، 6866 کلو گرام ہیروئن ، 1652 کلو افیون برآمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 447کلو آئس، 10 لاکھ 96 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا،لاہورمیں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 9392 چھاپے مارے۔
9699ملزمان گرفتار ، 9391 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان سے 7322 کلوگرام چرس ، 270 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ، 439کلوگرام افیون ، 170 کلو گرام آئس اور تقریبا ً65 ہزار لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دے دیا۔