ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدارس بل پر مولانا کے تحفظات دور کئے جائیں، نواز شریف کی وزیراعظم کو ہدایت

مدارس بل پر مولانا کے تحفظات دور کئے جائیں، نواز شریف کی وزیراعظم کو ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے ہدایت کی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کئے جایئں ۔ انہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نواز شریف سے اہم مسائل پر مشاورت کے لیے ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمان کی مدارس بل کو جوں کا توں منظور کرنے کے لیے لانگ مارچ کی دھمکی، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی شروع کرنے کی دھمکی، 26 نومبر کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ٹاسک، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت اور اقتصادی صورتحال پر مشاورت ہوئی ۔ 

نواز شریف نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری خصوصا سٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ۔ 

شہباز شریف نے نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا، ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی کال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق ہوا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، ملکی ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دے جائے گی۔ ملاقات میں ملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق ہوا۔ 

وزیراعظم نے نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدارس بل پر تنارعہ کے متعلق مشاورت کی۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کئے جایئں۔ 

وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کی، وزیر اعظم نے پارٹی قائد کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی سے بھی آگاہ کیا ۔ 

دونوں رہنماؤں نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔دونوں رہنماؤں نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔