ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشارالاسد کے اقتدارکاخاتمہ، دمشق پر باغیوں کا قبضہ، وزیراعظم برقرار

بشارالاسد کے اقتدارکاخاتمہ، دمشق پر باغیوں کا قبضہ، وزیراعظم برقرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک شام میں صدر بشارالاسد کے 24سالہ اقتدارکا خاتمہ ہو گیا۔   باغیوں نے دمشق پر قبضہ کر لیا۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  شامی صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے،وہ کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

 اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شامی باغیوں نے دمشق میں وزارت داخلہ،ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، ان کے صدارتی محافظ بھی ان کی معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں ہیں جس کے باعث ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ بشار الاسد ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شامی جنگجوؤں نے شام کے شہر حمص پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا ہے جبکہ سینٹرل جیل پر قبضہ کر کے 3500 قیدیوں کو بھی رہا کردیاگیاہے، باغیوں نےصدربشارالاسد کےپورٹریٹ پھاڑدیئے جبکہ بشارالاسد کےوالد حافظ الاسدکا مجسمہ بھی گرا دیا گیاہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی کردوں نے دیرالزور کا کنٹرول سنبھال کر اپنا جھنڈا لہرا دیا اور بشارالاسد کی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کردیا، سیکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نے عراق میں پناہ لے لی ہے۔

  جنگجو لیڈر محمد الجولانی نے یہ بھی کہا ہے کہ شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے، ہتھیار پھینکنے والے سرکاری فوجیوں کو عام معافی دی جائے گی۔ 

  شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا،باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے بشارالاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ۔

 پہلے خطاب میں شامی باغیوں کے رہنما ابومحمد الجولانی نے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیاعہد شروع ہونے جارہا ہے،شام کی تمام سرکاری،غیرسرکاری املاک اورتنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا، جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا،عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سے دور رہیں، سرکاری ادارے اس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں،شام میں ہوائی فائرنگ سختی سے منع ہے۔