شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے لیسکو میں انسداد بجلی چوری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
مہم کے دوران 6ارب 57کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑ لی گئی ،انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 114 ملازمین معطل، 12 کو گرفتار کر لیا گیا۔
لیسکو نے بجلی چوروں کو70کروڑ 33 لاکھ یونٹس ڈی ٹیکشن کی مد میں چارج کر کے 3 ارب 57کروڑ روپے کے واجبات وصول کر لئے۔
مجموعی طور پر1 لاکھ 654ہزار افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔1 لاکھ 62ہزار افراد کیخلاف مقدمات درج کروانے کیلئے درخواستیؒں اور لیسکو میں1 لاکھ 54ہزار افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔