اوکاڑہ؛ رکشے کی ویگو ڈالے سے ٹکر، تین افراد جاں بحق

8 Dec, 2024 | 12:22 PM

شہزاد خان: اوکاڑہ طبروق اڈا پر خوفناک ٹریفک حادثہ، رکشہ یو ٹرن لیتے ہوئے ویگو ڈالے سے ٹکرا گیا حادثے میں بچے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ طبروق اڈا پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، رکشہ یو ٹرن لیتے ہوئے ویگو ڈالے میں جا لگا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایک بچے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے،حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اوکاڑہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

اوکاڑہ ریسکیو کی جانب سےلاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں