حسن علی: پیپلزپارٹی نےضلعی سطح پرنامزدگیوں کیلئےصوبائی ٹاسک کمیٹی برائےتنظیمی امورقائم کردی،صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے 9رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
تفصیلات کےمطابق کمیٹی کے سربراہ جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب ہوں گے، کمیٹی ممبران میں چودھری اسلم گل، اورنگزیب برکی ،میاں مصباح الرحمان،عثمان ملک،نوید چوہدری،فیصل میر، بشریٰ منظور مانیکا اور نسیم صابر چوہدری شامل ہیں۔
کمیٹی مقامی لیڈرشپ اورکارکنوں کےدرمیان رابطےاورتنظیمی فریم ورک کو مضبوط بنائیگی، کمیٹی ہرضلع میں عوامی شمولیت اورکارکنان کی تجاویزکی بنیادپرمقامی تنظیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریگی، کمیٹی ڈویژنل سطح پرسب کمیٹیاں بنا کر پارٹی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لےگی۔
ڈویژنل کمیٹیاں ضلعی سطح پر مقامی ورکرز اورصوبائی سیکرٹریٹ کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کرائیں گی،کمیٹی بین الاضلاعی دوروں کا شیڈول تیار کریگی اور اسے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو پیشگی فراہم کرےگی،کمیٹی کارکنان کے تحفظات دور اور فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت کو بھی یقینی بنائےگی۔
کمیٹی تنظیمی کمزوریوں اور چیلنجز کا قابل عمل حل تلاش کرنے کیلئےضلعی یونٹس کیساتھ ملکر کام کریگی،کمیٹی کارکنوں کے تحفظات مقررہ ٹائم لائن میں دور کرنےکا میکنزم تیار کرےگی،کمیٹی صوبےسےیو سی لیول تک کارکنوں اورقیادت کےدرمیان پل کاکرداراداکرےگی۔