ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب پولیس شہدا کی ویلفیئر کیلئے سر گرم ،ایک اور شہید اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا  

آئی جی پنجاب پولیس شہدا کی ویلفیئر کیلئے سر گرم ،ایک اور شہید اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل،فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر  دیا،شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ اسلم ٹاؤن رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔

 کانسٹیبل ذیشان خرم 2011 میں بھرتی ہوا ، 13 برس محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دیں،کانسٹیبل ذیشان خرم نے رواں سال جون میں تھانہ شیدانی رحیم یار خان کے علاقہ میں ڈکیتوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا ،کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے لواحقین میں والدہ، اہلیہ ، 02 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل ذیشان خرم شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،پنجاب پولیس کانسٹیبل ذیشان خرم شہید جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔