ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم اے میں تینوں فورسز کے مشترکہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز

پی ایم اے میں تینوں فورسز کے مشترکہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشراحسان: پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز، پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) کے زیر اہتمام آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

پی ایم اے کا قومی دفاع کے لیے پیشہ ور اور باصلاحیت قیادت تیار کرنے میں انقلابی اقدام, پی ایم اے میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس کا پرتپاک روایتی استقبال کیا گیا, اصول و ضوابط کے مطابق کیڈٹس کے کوائف کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور باقاعدہ ٹریننگ شروع ہو چکی ہے.

مشترکہ تربیتی پروگرام دفاعی حکمت عملیوں میں آپریشنل ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اہم قرار, تربیتی پروگرام مسلح افواج میں باہمی تعاون اور مشترکہ عسکری مہارت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے.

تربیت میں مشترکہ آپریشنز اور جدید جنگی تقاضوں کے لیے جامع رہنمائی شامل, نظم و ضبط، بہادری اور شاندار قیادت کے باعث پاکستان کی مسلح افواج کی عالمی سطح پر پہچان قابل فخر ہے.