احمد منصور:اگست 2019 کا اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا معاہدہ سامنے آگیا، اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزا تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ پی ٹی آئی کے دور حکومت نے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کیا۔
تفصیلات کےمطابق معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا، وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شما اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی۔
رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا، غیر ملکی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، یکساں نصاب کے اہداف طے کیے گئے۔
معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا، حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، معاہدے کو سنگ میل کا درجہ دیا گیا۔