عابد چودھری:چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی, کچی شراب کی سپلائی کرنے والا شراب فروش قیس مسیح شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کےمطابق ملزم سے 100 لیٹر شراب برآمد کی گئی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے، ملزم نےمختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔