ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تیسرےکانووکیشن میں 292 گریجویٹس کو ڈگریاں مل گئیں

Shalamar Institute of Health Convocation, Shalamar Hospital Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا تیسرا انٹیگریٹڈ کانووکیشن  ہفتے کے روزمنعقد ہوا۔  کانووکیشن میں شالامار میڈیکل کالج،شالامار نرسنگ کالج اور شالامار سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 292 طلبہ کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا گیا۔ 
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز تھے ۔چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین، پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر، پرنسپل شالامار سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر رفعت جاوید اور پرنسپل شالامار نرسنگ کالج ڈاکٹر نسیم رفیق،چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان سمیت طلبا اور والدین نے شرکت کی۔

 کانوکیشن میں 292 طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 153 ڈاکٹرز، نرسنگ کالج کے 55 اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 84 طلبا شامل ہیں۔

چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹی ٹیوٹ کا مقصد عالمی معیار کے ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری ہے۔ پروفیسر محمود ایاز نے ڈگریاں وصول کرنیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ دن کامیاب طلبا کیلئےبڑے جشن کا دن ہے۔