ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پر بغاوت پر اکسانے کا نیا مقدمہ کابینہ کی منظوری سے چلے گا

 بانی پر بغاوت پر اکسانے کا نیا مقدمہ کابینہ کی منظوری سے چلے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کے  بانی کے حالیہ سنگین جرائم کی قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لئے کارروائی شروع کرنےکافیصلہ  کر لیا  گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی  کی جائے گی۔ بانی نے خود اور اپنے ساتھیوں سے لے کر سوشل پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے اپنے نمائندوں تک سب کو استعمال کر کے   شہریوں کوریاست کےخلاف بغاوت پر اکسایا۔ معلوم ہوا ہے کہ بانی کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔ وزارت داخلہ کووفاقی کابینہ کے لیے سمری تیارکر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےعمران خان کےخلاف انکوائری مکمل کر لی ہے۔  کابینہ کی منظوری کےبعدعمران خان کےخلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے اور  دہشتگردی کامقدمہ چلایا جائے گا۔ انسداددہشتگردی عدالت میں ٹرائل ہو گا، عمران خان کے حالیہ اقدامات پر پاکستان پینل کوڈکےچیپٹر6 اور9اے کےتحت کارروئی ہو گی، پی پی سی کی دیگرمتعلقہ سیکشنز کےتحت بھی عمران کےخلاف کارروائی ہو گی۔

سی آرپی سی کےسیکشن196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنےکےلیے کابینہ کی منظوری درکارہے۔ بعض جرائم پرملزمان کےخلاف کارروائی کےلیےکابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔