اشرف خان: اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے پہلے اسلامک بانڈز کی کامیاب ترین نیلامی میں ایک سالہ اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی کے ہدف سے 14 گنا زیادہ پیشکشیں موصول ہو گئیں۔
حکومت نے اسٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز کو 30 ارب کے اجارہ سکوک انڈز کی فروخت کا ہدف رکھا تھا۔ تیس ارب روپے کےسکوک بانڈز خریدنے کیلئے جو پیشکیشیں موصول ہوئیں ان کی مجموعی مالیت 479 ارب روپے بنتی ہے۔
حکومت اجارہ سکوک بانڈز پر شرح منافع اور قرض لینے کی حتمی مالیت کا اعلان 11 دسمبر کو کرے گی۔