سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس کے بعد ایک اور نیب ریفرنس تیار ہو گیا نیا ریفرنس دائر ہونے کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین کی توشہ خانہ کرپشن کے حوالے سےنیب ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔
نیب کے ذرائع کا کہن ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس دائر کرنے سے متعلق تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ نیب نے کئی ماہ صرف کر کے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق ثبوت اکٹھے کئے ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں بھی جیل میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اس کیس کی تفتیش کے نتیجہ میں سامنے آنے والے حقائق کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ریفرنس کے ملزموں میں شامل کئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں مزید تفتیش کے لئے 11 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے۔