سٹی42: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے8 فروری کو عام انتخابات میں ابھی تک کسی پارٹی امیدوار کے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا، اب تک کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں،جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 8, 2023