امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 13دسمبر کو ہوگی۔
ذمہ دار عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ سماعت کرے گا۔
وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔