ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صرف حکومت نہیں،  2017 کےجعلی مقدموں کا احتساب بھی چاہتے ہیں، نواز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف حکومت نہیں لیں گے بلکہ 2017 کے جعلی مقدموں کا احتساب بھی چاہتے ہیں۔آج سات سال بعد جھوٹے مقدمات پر انصاف مل رہا ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے یہ باتیں لاہور میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کاہے۔ سیل بند لفافہ لہراتے ہوئے کہا کہ اس پر دستخط کرکے منظوری دیں۔ملک کا 60 ارب روپیہ کھا جاؤگے تو بجلی مہنگی ہی ہوگی۔ قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا ؟۔ 7 سال بعد جھوٹے الزامات پر انصاف مل رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہیے، ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس ملک کو کس نے برباد کیا، ڈالر کیوں مہنگا ہوا۔ روپیہ مٹی میں مل گیا؟ ثاقب نثار کی ایک ٹیپ ہے کہ نواز شریف کو نکال کر عمران خان کو لانا ہے، چور کہنے والے خود  چور  نکلے، سب کو دھمکیاں دی گئیں کہ جیل میں ڈال دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ وقت کو برا نہیں کہنا چاہیے، اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں، کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جن کے زخم نہیں بھرتے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مشکلات کا سامنا رہا، نواز شریف نے  کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ ملک کو بھنور سے نکالا جائے۔سیاست میں آنے والے ملک و ملت کی ترقی کا مشن لےکر آئیں۔ عوام کی تقدیر بدلنے کا جذبہ لےکر عملی سیاست میں قدم رکھیں۔ خدمت کا جذبہ ہوگا تو ملک کی تقدیر ضرور بدلے گی۔