اویس کیانی : پی آئی اے سمیت سرکاری املاک کی نجکاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے پی آئی اے سمیت سرکاری املاک کی نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ نجکاری کے خلاف ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجکاری کمیشن ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔
مختلف عدالتوں میں کیسز دائر سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا۔ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا، ملک بھر کی ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں میں جاری مقدمات ایپلٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔