معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

8 Dec, 2023 | 05:54 PM

لاہور کی تحصیل کوٹ لکھپت کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے  چندرائے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی فیصل کا بڑے بھائی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران بڑے بھائی عاقب نے اپنے چھوٹے بھائی کو تشدد کرتے ہوئے دیوار کے ساتھ مار دیا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں