خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

8 Dec, 2023 | 03:46 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت میں 48 سینٹ کی کمی ہوئی جس سے فی بیرل قیمت 73.82 ڈالر ہو گئی۔امریکی خام تیل میں 33 سینٹ کی کمی سے کروڈ آئل 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 عالمی منڈی میں  خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ،ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

مزیدخبریں