علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےمحکمہ تعمیرات ومواصلات میں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں صوبہ کےعوام کی فلاح وبہبودکیلئےجاری منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمحکمہ تعمیرات ومواصلات کےمختلف شعبےدیکھے، انہوں نے عمارت کی تعمیروبحالی کےکام کاجائزہ لیا۔ محسن نقوی کی قدیم عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 1908میں تعمیرکردہ عمارت کی تاریخی حیثیت کوبرقراررکھاجائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کی جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی، ساتھ ہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں اعلیٰ معیارکویقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ معیار کو یقینی بنایا جائے، محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران و عملہ محنت سے کام جاری رکھیں، منصوبوں کی ٹائم لائن کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے محکمے کے امور ، کارکردگی و ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جون 2023 سے اب تک 925 افسروں اور ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت نے ہیلتھ سیکٹر میں جاری ترقیاتی پروگرامز کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کےپروگرام پرپیشرفت بارےبریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ صوبہ میں ہسپتالوں کے15ہزارسکوائرفیٹ کی اپگریڈیشن کاکام جاری ہے، اپ گریڈیشن کےکام کیلئے46ارب روپےخرچ ہوں گے۔