جمال الدین: جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید 2نئے ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے نئے ملزمان میں علی عباس اور ثمر گل شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے ملزم علی عباس کو شناخت پریڈ کیلئے 14، جبکہ ملزم ثمر گل کو شناخت پریڈ کیلئے 8 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانےکاحکم دے دیا۔
وکیل ملزمان کے مطابق ملزمان کو دیگر مقدمات میں ضمانت کے بعد گرفتار کیا گیا۔
جناح ہاؤس حملہ کیس; پولیس نے مزید 2نئے ملزمان گرفتار کرلیے
8 Dec, 2023 | 03:03 PM