ویب ڈیسک: خدیجہ شاہ کی نظر بندی ،پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کیس،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی، سیکرٹری ہوم میاں شکیل اسپیشل سیکرٹری فضل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کو جو بیان حلفی چاہیے دینے کیلئے تیار ہیں۔
ہوم سیکرٹری نے کہا کہ یہ جو بھی بیان حلفی دینا چاہتے ہیں وہ دیدیں،میں حکومتی کمیٹی کو بھیج دوں گا،حکومتی کمیٹی پر اس پر فیصلہ آئے گااور انکو آگاہ کردیا جائے گا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو عدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نےخدیجہ شاہ کی نظر بندی کےخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خیال رہے کہ درخواست گزار نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے۔