پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، انوار الحق کاکڑ

8 Dec, 2023 | 12:21 PM

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائےکو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طبا وطلبات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں۔  گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نےہمیشہ مجھےاپنی جانب راغب کیاہے۔

 انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے ہرشہری کوآزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کومثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طورپر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، مذہب، زبان اور نسل پرستی کے خلاف ہیں،1947آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یاب ھارت کیساتھ الحاق کا حق دیا گیا۔

مزیدخبریں