لاہور گیریژن یونیورسٹی اور  پنجاب تھیلیسیمیا پرونشن انسٹی ٹیوٹ موروثی بیماریوں کیخلاف لڑنے کو تیار

8 Dec, 2023 | 12:32 AM

(24 نیوز) لاہور گیریژن یونیورسٹی اور پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض کے مابین ایک معاہدہ (MOU)طے پا یا ہے جس کے تحت تھیلیسیمیا اور دوسری موروثی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی بڑھانے اور سماجی ذمہ داری میں تعلیمی شراکت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

لاہور گیریژن یونیورسٹی اور پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض اس مقصد کیلئے باہمی تعاون پر متفق ہیں اور اس حوالے سے آگاہی بڑھانے کیلئےچند اہم اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس مقصد کیلئےسب سے پہلے   پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض، لاہور گیریژن یونیورسٹی کے طلباء کیلئے مفت تھیلیسیمیا ٹیسٹ کیمپ لگائے گا۔ اس کے علاوہ 
  پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض، لاہور گیریژن یونیورسٹی کے طلباء کو خصوصی طور پر انٹرن شپ، تعلیمی دوروں اور ملازمت کےمواقع فراہم کرے گی۔

اس معاہدے کے مطابق لاہور گیریژن یونیورسٹی   پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض کو تحقیقاتی و تشہیری مواد فراہم کرے گی.اس کے ساتھ ساتھ لاہور گیریژن یونیورسٹی پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض کو کیمپس میں خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگانے میں ہرممکن مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

مذکورہ معاہدے کے مطابق   پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض، لاہور گیریژن یونیورسٹی کے طلباء کو  تحقیقی سرگرمیوں اور کیس اسٹڈیز مکمل کرنے میں معاونت بھی فراہم کرے گی جبکہ ان تحقیقاتی پراجیکٹس اور کیس سٹدیز کی مختلف پلیٹ فارمز پر تشہیر کو بھی یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ  لاہور گیریژن یونیورسٹی اور پنجاب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد تھیلیسیمیا و موروثی امراض کے مابین یہ معاہدہ ایک سال کے عرصے کیلئے طے پایا ہے۔

مزیدخبریں