ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

8 Dec, 2022 | 07:56 PM

ویب ڈیسک : برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔

ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو ایک آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھا۔اخبار نے الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے  زلزلہ زدگان کے فنڈ میں چوری کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔

 ڈیلی میل نے الزام عائد کیا تھا کہ نیب نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ چوری شدہ رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ بھی شامل تھی۔اخبار کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

مزیدخبریں