بشریٰ بی بی کیساتھ لیک آڈیو پر زلفی بخاری کا ردعمل سامنے آگیا

8 Dec, 2022 | 06:22 PM

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ لیک مبینہ آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گوگی کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، لیکن جب ان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی۔

 زلفی بخاری نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کر دوں کہ کوئی گھڑی میں نے لی نہ میں نے بیچی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس طرح کی کٹ کاپی پیسٹ والی آڈیو بچے بھی بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آڈیو کا فوری فرانزک کرایا جائے، اس کے لیے میں پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔

مزیدخبریں