(جنید ریاض)نہم و دہم کے پہلے سالانہ امتحان کے داخلوں کیلئے تعلیمی بورڈ نے ممکنہ شیڈول جاری کرنےپر غور شروع کر دیا۔
پہلے سالانہ امتحان 2023 کیلئے داخلہ فارم 16 دسمبر سے وصول ہونگے،امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 16 جنوری تک داخلے جمع کرواسکیں گے،امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ 27 جنوری تک فارم جمع کروا سکیں گے۔
ٹرپل فیس کے ساتھ 7 فروری تک داخلے وصول کیے جائیں گے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد شیڈول جاری ہو گا۔بورڈ حکام کے مطابق ممکنہ شیڈول منظوری کے بعد نافذ کردیا جائے گا۔
نہم و دہم جماعت کے امتحان کی داخلہ فیس کیسے جمع ہو گی؟بڑی خبر
8 Dec, 2022 | 05:39 PM