(ویب ڈیسک)لاہور ٹریفک پولیس نے ایک ماہ کے اندر 99,000 موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ کر دیا۔
لاہور سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) نے ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹر سائیکل سواروں کے 99 ہزار چالان کیے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اسد ملہی نے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کریک ڈاؤن کے بعد اب مال روڈ پر 95 فیصد موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں سر کی چوٹوں کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے کیونکہ زیادہ لوگ ہیلمٹ پہننے لگے ہیں۔