ویب ڈیسک : واٹس ایپ کا ’مسیج یور سیلف‘ فیچر آخر کار پاکستان میں بھی لانچ کردیا گیا۔اپ ڈیٹ اب گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔
واٹس ایپ کا نیا "میسج یور سیلف" فیچر جیسا نام سے ضاہر ہے یہ فیچر اپکو اپنے اپ کو میسج کرنے دیتا ہے۔میسج یور سیلف میں بھیجا گیا میسج صرف اپ کو ہی نظر آتا ہے۔آپ اسے اہم معلومات محفوظ کرنے یا مختلف فائلیں، دستاویزات، لنکس وغیرہ بھیجنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو چیٹ میں محفوض رہئیں گے۔
واٹس ایپ اکتوبر سے اس فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے، اسے پہلی بار بیٹا ورژن میں جاری کیا گیا تھا۔رول آؤٹ کا عمل ابھی جاری ہے، اس لیے یہ فیچر کچھ لوگوں کے لیےابھی دستیاب نہیں ہے۔