کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری

8 Dec, 2022 | 12:27 PM

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت توانائی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ناروے کی کمپنی کی جانب سے روزانہ ساڑھے 1250 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی گئی، اجلاس میں نارویجن کمپنی کے نمائندے کارل فریڈرک نے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں 40 ملین ٹن سالڈ ویسٹ موجود ہے، روزانہ 5ہزار ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو رہا ہے جس سے وافر مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طور پر 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے نارویجن کمپنی کو یقین دلایا کہ لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں قواعد کے مطابق پوری معاونت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں، رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے، ناروے، جرمنی اور دیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں