ویب ڈیسک: بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بڑی غلطی کر دی۔
آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا۔
آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔
Someone at ICC Digital must fancy Canada's chances of winning today's Bangladesh-India game pic.twitter.com/sLPwJXgbTv
— Rick Eyre on cricket (@rickeyrecricket) December 7, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔