ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے پی اور پنجاب اسمبلیاں چند روز میں توڑدیں گے، پی ٹی آئی رہنما

عمران خان کے پی اور پنجاب اسمبلیاں چند روز میں توڑدیں گے، پی ٹی آئی رہنما
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں چند روز میں توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کا اختیار دیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے پہلے صوبوں میں نئی حکومتیں بن جائیں، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں تاہم عمران خان نے ابھی تک اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔